علاقہ کی عوام کیساتھ زیادتی نہیں ہونے دوں گا ‘راجہ وقاص مشتاق

عوام علاقہ ریالی کی وزیراعظم راجا فاروق حیدر خان کے ساتھ دیرینہ وابستگی ہے جماعت کے عظیم قربانیاں دی ہیں اصول پر مزید کوئی سوادا بازی نہیں کریں گے

پیر مئی 14:22

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) یونین کونسل چکہامہ ریالی کی راچپوت برادری کا اہم اجلاس جنرل سیکرٹری ایم ایس ایف (این) جہلم ویلی راجا وقاص مشتاق کی سربراہی میں ہوا جس میں عوام علاقہ کی بڑی تعدادنے شرکت کی اجلاس میں راجا علی زمان راجہ علام رسول راجہ صدیق خان راجہ ولایت خان مولانا راجہ اشفاق ربانی راجہ نثار خان راجہ یونس خان راجہ عارف خان اور دیگر نے شرکت کیاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ وقاص مشتاق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے ہونے والی زیادیتوں کے خلاف آواز بلند کی ہے عوام علاقہ ریالی کی وزیراعظم راجا فاروق حیدر خان کے ساتھ دیرینہ وابستگی ہے جماعت کے عظیم قربانیاں دی ہیں اصول پر مزید کوئی سوادا بازی نہیں کریں گے قیادت کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کر دیا اور ابھی تک قیادت کی طرف سے مثبت پیش رفت نہیں ہوئی اس علاقہ کی عوام کیساتھ زیادتی نہیں ہونے دوں گا مجھے امید ہے قیادت ہمیں اعتماد میں لے گی علاقہ کے نوجوانوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے ہر اچھے برے وقت میں ساتھ دیا انشااللہ نوجوانوں کے حقوق کی جنگ لڑوں گا اور انہیں مایوس نہیں کروں گا اس موقع پر خطاب کرتے ہوے دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ ریالی کے مینڈیٹ کے ساتھ مزاق کیا گیا ہے ریالی کا گاوں چار سو گھرانوں پر مشتمل ہے اورعرصہ دراز سے یہاں کے لوگ فاروق حیدر خان صاحب وفائیں نبھاتے آ رہے ہیں مگر مفادپرست ٹولے نے ہمارا کوئی کام نہیں ہونے دیا وزیراعظم کو تین بار کندھوں پر اٹھا کر اور ڈھولوں کی تاپ پر ادھر لاتے رہے 2007 میں جب راجہ فاروق حیدر خان کے ساتھ کوئی نہیں تھا اس وقت یہاں کی عوام نے انہیں کندھوں پر اٹھا کے لاتی رہی آج ہماری وفاوں کا صلہ یہ مل رہا ہے کے راجا فاروق حیدر خان ہمارے علاقہ میں آٹھ جنازوں میں سے کسی ایک میں بھی شرکت نہیں کی متوفی راجہ قبال خان صاحب فاروق حیدر خان کے دیرینہ ساتھی تھے وزیراعظم صاحب ہم سے کیئے گے وعدے وفا کریں وزیراعظم کے تاریخی کاموں پر بہت خوشی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ فاروق حیدر خان کارکنان کے مسائل بھی سنیں وزیراعظم صاحب نے الیکشن سے قبل ہمارے ساتھ وعدہ کیا تھا کے اس علاقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا مگر سخت مایوس کیا گیااس موقعہ پر علاقہ کے نوجوانوں کا کہنا کہ ہمارے علاقہ سے راجا وقاص مشتاق نے ضلع جہلم ویلی میں ایم ایس ایف این اور راجا فاروق حیدر خان کے لییے بے پناہ قربانیاں دیں ہیں اس نوجوان کو نظرانداز کر کے ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہمیں راجا وقاص مشتاق سے بے پناہ امیدیں تھیں باضلااحیت نواجون ہیں ہمیں ان کی قیادت پر مکمل یقین ہے ہم پر امید ہیں یہ ہمارے مسائل حل کرانے میں اہم کردار ادا کریں گے اس موقع پر راجہ لیاقت خان کے گھر افطارر پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں عوام علاہق کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔