ہٹیاں بالا جہلم ویلی کے نواحی گاوں نین سکھ میں تین بھائیوں کے مکانوںمیںشارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی‘ دو جل کر مکمل راکھ‘ تیسرے کو جزوی نقصان پہنچا

پیر 28 مئی 2018 14:22

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) ہٹیاں بالا جہلم ویلی کے نواحی گاوں نین سکھ میں تین بھائیوں کے مکانوںمیںشارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی دو جل کر مکمل راکھ تیسرے کو جزوی نقصان پہنچا ریسکیو 1122 بروقت پہنچی مگر فاہر برگیڈ نہ ہونے کی وجہ سے قابو نہ پایا جاسکا,لاکھوں روپے کوسامان جمع پونجی قیمتی کاغذات جل کر راکھ ہوگے علاقہ میں پانی کی کمی کے باعث آگ پرقابو نہ پایا جاسکا لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان آنا فانا راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا جبکہ ایک گاڑی فروخت کر کے نقدی رقم گھر میں رکھی گئی تھی وہ بھی جل کر راکھ بن گئی زیورات سمیت دیگر کاغذات اسناد وغیرہ بھی راکھ میں تبدیل ہوگئی عوام علاقہنے وزیراعظم آزادکشمیر اور ڈی سی ہٹیاں بالا سے معقول مالی امداد کے ساتھ کھلے آسمان تلے بیٹھے خاندان کی مدد اپیل کی ہے دریں اثناء میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی راجہ عمران شاہین نے نین سکھ جہلم ویلی میں آتشزدگی پر اظہار افسوس کرتے ہوے کہا کہ خاندان کو ٹینٹ اور ضروری سامان فراہم کیا جائے گا مالی امداد بھی دے جائے گی مظفر آباد سے بڑے ٹینٹ اور ضروری سامان منگوا کر دیگرسامان کی فراہمی یقینی بنائے جائے گی فاہر برگیڈ کی گاڑی وزیراعظم کے حکم کے مطابق خرید کر مظفرآباد پہنچا دی گئی ہے جلد ہٹیاں بالا ریسکیو اہلکاروں کے حوالہ کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :