وزیراعظم مودی کے مقبوضہ کشمیر دورے کا مقصد ریاست میں بھارتی دہشتگردی کی مزید حوصلہ افزائی کرنا ہے‘طاہر فاروق رائیسانی

پیر 28 مئی 2018 14:22

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر ٹو وزیراعظم طاہر فاروق رائیسانی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی کے مقبوضہ کشمیر دورے کا مقصد ریاست میں بھارتی دہشتگردی کی مزید حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ ہندوستان کی ناکامیوں پر پردہ ڈالا جا سکے بھارتی افواج رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں نہتے کشمیریوں پر اپنے ظلم و جبر میں مزید اضافہ کردیا ہے جبکہ کنٹرول لائن کے ساتھ شہری آبادی پر بھی بلا اشتعال فائرنگ بھی بڑھا دی ہے جس کی پاکستان کی بہادر افواج منہ توڑ جواب دے رہی ہیں بھارتی قابض فوج کی جانب سے صرف اسی ماہ درجنوں کشمیریوں کو شہید کیا گیا جوقابلِ مذمت ہے اس کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے عوام سنگین حالات کا جرات اور بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو آبروریزی، تشدد، ماورائے عدالت قتل عام اورجبری سرچ آپریشنز کا سامنا ہے اور کشمیری قیادت کو غیر قانونی طور پر زیر حراست رکھا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کا پر امن مظاہرین پر مہلک ہتھیاروں کا استعمال قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70 برسوں سے کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کشمیریوں کے ارادوں اور عزم کو توڑ نہیں سکی۔

انھوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر بھارتی مظالم بند کرانے میں اپنا کردار ادا کرے بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی کا رنگ دینے میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا جبکہ پاکستان اور ازادکشمیر کے عوام جموں و کشمیر کے عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے اور بھارت کبھی بھی کشمیریوں کی ہمت کو توڑ نہیں سکے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی قابض افواج تسلسل کیساتھ کنٹرول لائن کے ساتھ بسنے والے نہتے لوگوں کو بھی اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا پاک فوج بہادری کے ساتھ آزاد خطہ کے لوگوں کا پہرہ دی رہی ہے عوام پاک فوج کی پشت پر کھڑے ہیں وہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔