پاکستانی روپے کی قدر کم ہونے ‘ڈالر 140

اور اماراتی درہم 38.19روپے کے برابر جانے کا امکان ہے-معاشی ماہرین

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 28 مئی 2018 14:06

پاکستانی روپے کی قدر کم ہونے ‘ڈالر 140
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 مئی۔2018ء) معاشی ماہرین نے کہاہے کہ آئندہ چند مہینوں میں پاکستانی روپے کی قدر مزید کم ہوگی ، ایک ڈالر 140اور اماراتی درہم 38.19روپے تک ہو جائیگا۔عرب نشریاتی ادارے کے مطابق اورینٹ ایکسچینج کے سی ای او راجیورائے پنچولیا نے مالی سال 2018-19میں پاکستانی روپے کی قدر میں مزید 10سے15فیصدکمی کا امکان ظاہر کیا ہے کیوں کہ پاکستانی بینک چین سے امریکی ڈالرز کا قرضہ لے رہا ہے تاکہ آئی ایم ایف لون کی قسط ادا کرسکے، انہوں نے کہاکہ ایف ای ڈی انٹرسٹ ریٹ کا بڑھنا دیگر ایشیائی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ڈالر کی گردش کو متاثر کر رہا ہے، پاکستان میں سود کی برھتی شرح اور مہنگائی بھی معیشت کو متاثر کر رہی ہے، لہٰذامکان ہے کہ 2020تک ایک ڈالر140اور اماراتی درہم 38.16پاکستانی روپے تک پہنچ جائے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈی کے مطابق 2019میں ایک ڈالر 125 اور اماراتی درہم 34.1پاکستانی روپے تک پہنچنے کا امکان ہے، موڈی کاکہنا ہے کہ درآمدات کی طلب کم کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک کی جانب سے روپے کی قدر میںمزید کمی کی جائے گی۔ ادھر ایکسپریس منی کے سی ای اواو سدھیش گریاں کا کہناہے کہ پاکستانی اور بھارتی روپے کی قدر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث کم ہورہی ہیں، عالمی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتیں ان ممالک میں درآمدی بل بڑھا دینگے اور اس طرح دونوں ممالک کی کرنسی پر دباﺅ آئےگا۔

مالی سال 2018-19میں پاکستانی روپے کی قدر میں مزید 10سے15فیصدکمی کا امکان ظاہر کیا ہے کیوں کہ پاکستانی بینک چین سے امریکی ڈالرز کا قرضہ لے رہا ہے تاکہ آئی ایم ایف لون کی قسط ادا کرسکے، انہوں نے کہاکہ ایف ای ڈی انٹرسٹ ریٹ کا بڑھنا دیگر ایشیائی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ڈالر کی گردش کو متاثر کر رہا ہے، پاکستان میں سود کی برھتی شرح اور مہنگائی بھی معیشت کو متاثر کر رہی ہے، لہٰذامکان ہے کہ 2020تک ایک ڈالر140اور اماراتی درہم 38.16پاکستانی روپے تک پہنچ جائے۔