Live Updates

جسٹس ناصر الملک کی نگر ان وزیر اعظم کیلئے تقرری ،ْ عمران خان کی مبارکباد

پی ٹی آئی جسٹس (ر) ناصر الملک کے نگراں وزیراعظم نامز ہونے کا خیر مقدم کرتی ہے ،ْ فواد چوہدری سابق چیف جسٹس (ر) ناصر الملک کو شفاف انتخابات کرانے کا تجربہ ہے ،ْ گفتگو

پیر 28 مئی 2018 14:32

جسٹس ناصر الملک کی نگر ان وزیر اعظم کیلئے تقرری ،ْ عمران خان کی مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کو نگران وزیر اعظم کیلئے تقرری پر مبارکباد دی ہے ۔ یہ مبارکباد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ٹوئٹر پر دی ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی جسٹس (ر) ناصر الملک کے نگراں وزیراعظم نامز ہونے کا خیر مقدم کرتی ہے۔پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات فواہد چوہدری نے کہا کہ سابق چیف جسٹس (ر) ناصر الملک کو شفاف انتخابات کرانے کا تجربہ ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات