مختلف مساجد میں اعتکاف بیٹھنے والے لوگوں کی رجسٹریشن کا کام شروع

پیر مئی 15:02

سرگودھا۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء)سرگودھا کی مختلف مساجد میں اعتکاف بیٹھنے والے لوگوں کی رجسٹریشن کا کام شروع کردیا گیا ہے، انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر کی مساجد میں اعتکاف بیٹھنے والے افراد کے کوائف اکٹھے کرنے کیلئے کہا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مساجد میں اعتکاف بیٹھنے والے افراد کو کہا ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ کیساتھ آئیں تاکہ ان کی رجسٹریشن کی جاسکے، ضلع بھر کی مختلف اہم مساجد میں اعتکاف بیٹھنے والوں کا بے پناہ رش ہوتا ہے جس کے پیش نظر مساجد کی انتظامیہ نے اعتکاف کیلئے مختلف جگہ پر ایسے لوگوں کو بیٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جو مقامی ہو اور ان کے پاس شناختی کارڈ کا ہونا لازمی ہو۔