ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف بھارت کے ایک روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے

پیر 28 مئی 2018 15:02

نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پیر کو بھارت کے ایک روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایران اوربھارتکے مابین مختلف شعبوں سمیت سیاسی اور تجارتی روابط کے فروغ پر روزدیا۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ا دارے کے مطابق محمد جواد ظریف نے نئی دہلی ایر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا کہ ایران و بھارت کے روابط ماضی کی طرح فروغ پا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملک مختلف شعبوں خاص طور سے توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون کر رہے ہیں۔انہوں نے بھارت کو ایران کا مضبوط سیاسی اور اقتصادی پارٹنر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکام کے ساتھ باہمی تعلقات کی توسیع اور خطے میں مشترکہ تعاون پر مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :