ایران پر امریکی پابندیوں کا کوئی اثر نہیں پڑے گا، صدر حسن روحانی

پیر 28 مئی 2018 15:02

تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) ایران کے صدرحسن روحانی نے کہا کہ ہم باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ امریکی پابندیوں کو فرصت میں تبدیل کرسکتے ہیں۔ایرانی خبر رسان ادارے کے مطابق ایرانی پروفیسروں اور اقتصادی شخصیات کے ساتھ ملاقات میں صدر حسن روحانی نے ایران کے نجی شعبے کی جانب سے دشمن کی پابندیوں کو ناکام بنانے کی حمایت کرتے ہوئے امریکا کے ایرانی قوم کے ساتھ عدم دشمنی کے دعوے کو بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قراردیا اور کہا کہ امریکی حکام جھوٹ بولتے ہیں کہ ان کا مقصد صرف ایرانی عوام کو نقصاں پہنچانا ہے۔

(جاری ہے)

حسن روحانی نے کہا کہ گذشتہ 40 برسوں سے امریکا ایرانی قوم کو نشانہ بنا رہا ہے۔ امریکی پابندیاں ایرانی قوم کے خلاف نہیں تو پھر کس کے خلاف ہیں۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی حکومت جمہوری حکومت ہے جسے ایرانی عوام نے منتخب کیا ہے۔ صدر روحانی نے ملک کی پیشرفت کے لئے غیرملکی سرمایہ کاروں اور قومی برآمدات کی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو اعتماد دینا ضروری ہے۔صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران پر امریکی پابندیوں کا کوئی اثر نہیں پڑیگا اور ایران کا سفر علمی پیشرفت اور ترقی کے میدان میں جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :