نواب شاہ ،ْلاپتہ بچے کی لاش قبرستان سے بر آمد

بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق کے لیے ڈی این اے کے نمونے حاصل کرلیے گئے

پیر 28 مئی 2018 15:03

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) نواب شاہ کے علاقے دولت پور میں قبرستان سے 23 روز سے لاپتہ بچے کی لاش بر آمد کرلی گئی۔خیال رہے کہ لئیق ڈاہری گاؤں کا 13 سالہ بچے رواں ماہ کے آغاز میں لاپتہ ہوا تھا ،ْبچے کے والد نے الزام لگایا کہ واقعہ کے حوالے سے پولیس کو بروقت رپورٹ کیا گیا تھا تاہم انہوں نے اس کی بازیابی کیلئے کوئی موثر اقدامات نہیں کیے ،ْوالدین نے شبہ کا اظہار کیا کہ بچے کو قتل کرنے سے قبل جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ،ْبچے کی لاش کو اہلخانہ کے حوالے کیے جانے سے قبل پوسٹ مارٹ کیلئے قاضی احمد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) بینظیر آباد ساجد امیر سدوزئی نے رابطہ کیے جانے پر بتایا کہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق کے لیے ڈی این اے کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں تاہم اس کی ہلاکت کے حوالے سے حقائق طبی ماہرین کی رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آسکیں گے ،ْایس ایس پی کا کہنا تھا کہ پولیس نے بچے کی بازیابی کے لیے ہر ممکن کوششیں کی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بچے کی لاش کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اسے اس ہی دن قتل کردیا گیا تھا جس دن وہ گمشدہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ پولیس بچے کی لاش اس کے والدین کے حوالے کرنے کے بعد مقدمہ درج کرے گی۔چائلڈ رائٹس ایڈووکیسی نیٹ ورک کے کو آرڈینیٹر زوالفقار علی خاصخیلی نے واقعے کی شدید مذمت کی۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس جیسے واقعات کے بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ،ْانہوںنے کہاکہ واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔انہوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور مقدمے کے اندراج کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :