مٹھی گاؤں کے قریب جنگل کے قریب سے 8 سالہ بچے کی لاش بر آمد

پیر مئی 15:03

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) مٹھی گاؤں کے قریب جنگل کے قریب سے 8 سالہ بچے کی لاش بر آمد کرلی گئی۔بچے کے والد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچہ صبح سویرے مویشیوں کے ہمراہ جنگل کی طرف گیا تھا تاہم رات گئے تک واپس نہ آیا جس کے بعد علاقے میں اس کی تلاش کا آغاز ہوا۔

(جاری ہے)

والد کے مطابق بچے کی لاش اگلے روز بر آمد کی گئی تاہم انہوں نے کہا کہ بظاہر لگتا ہے کہ بچہ صحرا میں شدید گرمی میں پیاس لگنے سے ہلاک ہوا۔

متعلقہ عنوان :