مقبوضہ کشمیر، پلوامہ میں شہید نوجوان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

پیر 28 مئی 2018 15:04

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے نروہ میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہری بلال احمد گنائی کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بلال احمد گنائی گزشتہ روز بھارتی فوج کے ایک کیمپ پر حملے کے بعد بھارتی فوجیوں کی اندھا دھند فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔ وہ رات کو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ شہید نوجوان کی میت نماز جنازہ کے لیے ان کے آبائی علاقے میں پہنچنے پر لوگوں نے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔