میرپور،آفیسر مال راجہ ایاز احمد نے پرائس کنٹر ول کی چیکنگ کے دوران خلاف ورزی کرنے والے 5 دوکانداروں کو گرفتار کر لیا

پیر 28 مئی 2018 15:04

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) آفیسر مال راجہ ایاز احمد خان نے ہمراہ پولیس تھانہ سٹی کی حدود میں پرائس کنٹر ول کی چیکنگ کے دوران خلاف ورزی کرنے والے 5 دوکانداروں کو گرفتار کر لیاایک دکان سیل، 28500 روپے کے جرمانے اور متعدد دوکانداروں کو سخت وارننگ دی ۔آفیسر مال راجہ ایاز احمد خان نے پولیس کے ہمراہ تھانہ سٹی کی حدود میں کلیال بازار کی پڑتال کی دوران پڑتال انھوں نے ریٹ لیسٹوں کے مطابق اشیاء خوردنوش فروخت نہ کرنے والے دوکانداروں کی پڑتال کی ۔

دوران پڑتال سبزی اور فروٹ مہنگے داموں فروخت کرنے اورناقص اشیاء فروخت کرنے والے دوکانداروں کوہزاروں روپے جرمانے کیے اورناقص اشیاء خوردونوش کوتلف کردیاگیا۔ پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے مقررہ کردہ نرخوں سے زائد وصول کرنے والے 5دوکانداروں کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک دوکان کو سیل کیا گیا اس طرح چیکنگ کے دوران انھوں نے 28500 روپے کے جرمانے کیے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے دوکانداروں کوہدایت کی کہ وہ رمضان المبارک میں اشیاء خردونوش پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے مقررکردہ نرخوں کے مطابق فروخت کریںاور زائد منافع خوری ہرگز نہ کریں۔ ناجائز اور زائد منافع خوروں کے خلاف ضابطہ کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ جملہ دوکاندارحضرات پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹس اپنی دوکانوں کے سامنے لگائیں اور گاہکوں کے طلب کرنے پرانھیں دکھائیں۔ دوران چیکنگ انھوں نے سبزی ، فروٹ، پکوڑے، سموسے، دودھ، دہی، مشروبات، مرغ، گوشت سمیت دیگراشیاء کی قیمتوں کی بھی پڑتال کی۔