شیخوپورہ رمضان کپ ،کشمیر کنگز کی ٹیم نے لاہور اور فیصل آباد کی ٹیموں کو ہرا کر کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پیر 28 مئی 2018 15:04

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) شیخوپورہ رمضان کپ کشمیر کنگز کی ٹیم نے لاہور اور فیصل آباد کی ٹیموں کو ہرا کر کواٹر فائنل کے لیئے کوالیفائی کر لیا،کپتان اقبال اکرم کی 34 گیندوں پر جارحانہ 86 رنز کی اننگز کی بدولت فیصل آباد کی ٹیم 64 رنز سے میچ ہار گئی راشد لطیف کے 4 شکار عبدالمتین بلال سرور نے 2 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف نے کشمیر کنگز کی جانب سے پہلا میچ کھیلا اور شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔

چیئرمین کشمیر کنگز نثار احمد شائق نے ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کا کشمیر کنگز کی جانب سے کھیلنے پر شکریہ ادا کیااور ٹیم کی شاندار کامیابی پر کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔شیخوپورہ رمضان کپ میں کشمیر کنگز اپنے میچ میں لاہور کو 38 رنز سے شکست دے دی کشمیر کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اورز میں 192رنز بنائے اور اسکے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے نوید ملک نے 65 مدثر اعجاز نے 45 رنز بنائے اقبال اکرم 28رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جواب میں لاہور کی ٹیم مقررہ 20 اورز میں 154 رنز بنا سکی۔

(جاری ہے)

کشمیر کنگز کی جانب سے تمام باؤلرز نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا عبدالمتید نے 3 حسیب امجد بلال سرور ریاض راشد لطیف نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی.جبکہ دوسرے میچ فیصل آباد کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کشمیر کنگز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا کپتان اقبال اکرم34 گیندوں پر 86 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس میں 5 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے اسکے علاوہ ریاض نے 40 مدثر اعجاز 21 اور عبدالرؤف نے 19 ناٹ آؤٹ رنز سکور کیا جواب میں فیصل آباد کی ٹیم 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے راشد لطیف نے 4 عبدالرؤف بلال سرور عبدالمتید نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

یوں کشمیر کنگز کی ٹیم نے 2 میچ جیت کر کواٹر فائنل میں جگہ پکی کر لی۔کشمیر کنگز کی جیت پر چئیرمین کشمیر کنگز نثار احمد شائق نے کھلاڑیوں اور کشمیری عوام کو مبارکباد پیش کی ۔کشمیر کی ٹیم کی سپورٹ کرنے والے تمام تمائشیوں اور جو لوگ کشمیر کنگز کو سپورٹ اور دعائیں کر رہے تھے انکا شکریہ ادا کیا۔کشمیر سے تعلق رکھنے والے ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ میں آج بہت خوشی محسوس کر رہا ہو کشمیر کنگز کی جانب سے کھیل کر انشائاللہ میں اب کشمیر کنگز کا حصہ رہوں گا اور میرا پورا تعاون حاصل رہے گا کیونکہ میں خود ایک کشمیری ہوں میرا تعلق منگ آزاد کشمیر سے ہے اور میں چئیرمین کشمیر کنگز نثار احمد شائق صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انھوں نے ایک اچھا قدم اٹھایا ہے کشمیر کے باقی لوگ اور خصوصاً وزیراعظم آزاد کشمیر اور صدر آزاد کشمیر مسعود صاحب سے گزارش کروں گا ان جیسے لوگوں کی بھرپور سپورٹ کریں تا کہ کشمیری لڑکے پاکستان کی نمائندگی کر سکیں آج سے پہلے میں نے کبھی نہیں سنا کہ کشمیر کی ٹیم اس طرح پاکستان کے بڑے ایونٹ میں شرکت کر رہی ہو ماسوائے آزاد کشمیر ریجن کے جو گریٹ ٹو کرکٹ کھیلتی ہے اور میں خود میڈیا کے اند دیکھ رہا تھا نثار صاحب نے بہت اچھا کام شروع کیا ہے مکمل کوچنگ پریکٹس وغیرہ اور پھر پشاور کے بعد ملتان اب شیخوپورہ اسکے بعد لاہور میں کشمیر کی ٹیم رمضان کپ میں حصہ لے گی تو یہ لڑکے بہت جلدی سیکھیں گے۔

تقریباً تمام لڑکے ینگ ہیں اور گراؤنڈ کے اندر جان مارتے ہوئے نظر آہ رہے ہیں مجھے انکے جوش اور جزبے سے یہ محسوس ہو رہا کہ انشاء اللہ بہت ہی جلد کشمیر کنگز کی ٹیم نثار صاحب کی قیادت میں بہت آگے جائے گی۔ چیئرمین کشمیر کنگز نثار احمد شائق نے ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کا کشمیر کنگز کی جانب سے کھیلنے اور حوصلہ افزائی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر رانا نوید الحسن نے کشمیر کنگز کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا اور امید کی وہ آنے والے میچوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی عبدالرؤف کے آنے سے ٹیم مزید بہتر ہو گی انکا تجربہ کشمیر کنگز کے لیئے فائدہ مند ثابت ہو گا ۔انکا کہنا تھا کہ مجھے بے حد خوشی ہوئی کہ کشمیر کنگز نے اتنا اچھا پرمام کیا اور گراؤنڈ کے اندر لڑتی ہوئی نظر آئی مجھے ایسا لگ رہا تھا اس ٹیم کے اند جیت کی بھوک ہے میں نثار احمد شائق کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے شیخوپورہ رمضان کپ کشمیر کنگز کو شامل کر کے کشمیر کی نمائندگی کی اور مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ اتنے کم عرصے میں کشمیر کنگز کو یہ مقام حاصل ہو گیا کہ وہ اس ٹائم ایک نئی ٹیم ابھر کر سامنے آئی ہے ہم انشائاللہ پاکستان سمیت ہر جگہ کشمیر کنگز کے ساتھ مکمل تعاون کریں گی..چیئرمین کشمیر کنگز نثار احمد شائق نے ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کا کشمیر کنگز کی جانب سے کھیلنے اور حوصلہ افزائی کرنے پر شکریہ ادا کیااس موقع پر سینئر صحافی بشیر عثمانی بھی موجود تھے جنہوں نے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

کشمیر کنگز کی ٹیم یکم جون کو لاہور میں ہونے والے رمضان کپ میں حصہ لے گی جس میں ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف سلمان ارشاد سمیت کئی نیشنل پلئیرز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔