چین میں 5.7 شدت کا زلزلہ،

1600 عمارتوں کو نقصان،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں

پیر مئی 15:17

چین میں 5.7 شدت کا زلزلہ،
شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) چین کے صوبے جیلین میں 5.7 شدت کا زلزلہ آیا جس سے 1600 عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام نے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج جاری کر دی۔

(جاری ہے)

چینی زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجکر 50 منٹ پر جھٹکے محسوس کئے گئے، میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت سے لوگ گھبرا کر گھروں سے نکل آئے۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کی 1600 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم بجلی اور ٹیلی کمیونیکیشن کا نظام متاثر نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :