یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی ریڈ لائن عبور نہ کریں، روسی صدر کا یورپ کوانتباہ

پیر مئی 15:17

سینٹ پیٹرز برگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغرب کو خبردار کرتے ہوئے کہ اہے کہ وہ روس کے ساتھ تعلقات میںسرخ لائن عبور نہ کرے اور روسی مفادات کا لحاظ رکھے۔سینٹ پیٹرز برگ میں دنیا کے نو ملکوں کی نیوز ایجنسیوں کے ساتھ ایک نشست میں روسی صدر نے برطانیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ہلاکت خیز غلطیوں کا ذمہ دار روس کو قرار دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ روس کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے ہیں جن میں یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی سے لے کر برطانیہ میں روس کے ڈبل ایجنٹ سرگئی سکریپل کے مسئلے اور ملائیشیا کے مسافربردار طیارے کے گر کر تباہ ہونے تک، سب کے شامل ہیں۔ ولادیمیر پیوٹن نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ مشرقی سرحدوں کی طرف نیٹو کا پھیلاؤ اور اس تنظیم میں یوکرین کی ممکنہ شمولیت روس کی ریڈلائن ہے کہ جسے یورپ کو عبور نہیں کرنا چاہئی