بھارت : ریاست کیرالا میں نیپا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 13ہو گئی

پیر 28 مئی 2018 15:17

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) بھارتی مغربی ریاست کیرالا میں نیپا نامی وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئیں۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق کیرالا میں حکام کا کہنا ہے کہ نیپا وائرس سے مزیدایک شخص ہلاک ہو گیا ہے جس سے رواں ماہ اب تک اس ریاست میں اس وائرس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد13ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت نے نیپا وائرس سے ہونے والی بیماری کو بھی آٹھ ترجیحی ممکنہ وبائی امراض کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ اس وائرس سی1998ئ سے لے کر اب تک ملائیشیا، بنگلہ دیش اور بھارت میں250 سے زیادہ امواات ہو چکی ہیں

متعلقہ عنوان :