عراق : وفاقی عدالت نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات مسترد کردیئے

پیر 28 مئی 2018 15:17

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) عراقی عدالت نے بعض سیاسی رہنماؤں کی طرف سے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات مسترد کردیئے۔ دوسری جانب عراقی پارلیمنٹ انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کوئی فیصلہ کرنے میں مسلسل تیسری بار ناکام رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے گزشتہ روز ہونے والا اجلاس بھی کورم پورا نہ ہونے کے باعث ناکام ہوگیا۔

(جاری ہے)

بعض ارکان پارلیمان نے پارلیمنٹ اور وفاقی عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حال ہی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کریں اور الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کردیں۔دوسری جانب حکومت کی طرف سے قائم کردہ ایک کمیٹی نے کہا ہے کہ پولنگ انتظامیہ اور بعض لوگوں کی جانب سے چند منٹ کے اندر انتخابی نتائج تبدیل کئے جانے کا امکان موجود ہے۔