مصری عدالت کا یو ٹیوب کو ایک ماہ کیلئے بلاک کرنے کا حکم

عدالت نے یہ حکم پیغمبر اسلام کی توہین پر مبنی متنازع ویڈیو فلم نہ ہٹانے پر جاری کیا ہے

پیر 28 مئی 2018 15:25

مصری عدالت کا یو ٹیوب کو ایک ماہ کیلئے بلاک کرنے کا حکم
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) مصر کی اعلیٰ انتظامی عدالت نے یو ٹیوب کو ایک ماہ کے لیے بلاک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔۔عدالت نے یوٹیوب کے خلاف یہ حکم پیغمبر اسلام کی توہین پر مبنی ایک متنازع ویڈیو فلم کو نہ ہٹانے پر جاری کیا ہے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق مصر میں اس فلم کے خلاف ایک وکیل محمد حامد سالم نے 2013ئ میں کیس دائر کیا تھا جس پر ان کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عدالت نے فلم کو نشر کرنے والے تمام لنکس کو بھی بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ حکم حتمی ہے اور اس کے خلاف مزید اپیل دائر نہیں کی جاسکتی ہے۔۔مصر کی کمونیکیشنز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے فوری طور پر عدالت کے اس نئے حکم پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔واضح رہے کہ مصر کی ایک ماتحت ا نتظامی عدالت نے کمیونیکشنز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کو 2013ئ میں گوگل کی ملکیتی ویب سائٹ یوٹیوب کو اس ویڈیو کو نہ ہٹانے پر بلاک کرنے کا حکم دیا تھا تاہم ایک اور عدالت نے اس کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا تھا اور وزارت نے کیس کے خلاف اپیل دائر کردی تھی۔

(جاری ہے)

مصری وزارت نے تب یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس حکم پر انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کو متاثر کیے بغیر عمل درآمد ناممکن ہے۔اس نے یہ بھی کہا تھا کہ مصر کو اس سے بھاری لاگت کے علاوہ ملازمتوں کا بھی نقصان برداشت کرنا پڑے گا