بھارتی پولیسکی پلوامہ کے ہسپتال میں فائرنگمتعدد افراد زخمی

شوپیان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں کئی بھارتی فوجی زخمی

پیر 28 مئی 2018 15:25

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے پلوامہ کے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے اندر اور اس کے اردگرد گولیاں،پیلٹ اور آنسو گیس کے گولے داغ کرکئی افراد کو زخمی کردیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پلوامہ کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں لوگوں نے اس وقت احتجاجی مظاہرہ کیا جب پولیس نے ایک شہری بلال احمد گنائی کی میت ان کے حوالے کرنے سے انکارکردیا۔

(جاری ہے)

بلال احمدکو بھارتی فوج نے گزشتہ رات پلوامہ کے علاقے دوگام کاکہ پورہ میں ایک حملے کے بعد شہید کیا تھا۔ بلا ل احمد کا تعلق پلوامہ کے علاقے لاجورہ سے ہے۔ حملے میں ایک بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوگیا تھا۔ بلال احمد بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہواتھااور اسے علاج کے لیے ہسپتال لایا گیا تھا جہا وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ دریں اثناء ضلع شوپیان کے علاقے سُگن میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میںتین بھارتی فوجی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ شوپیان کے سینئر سپر انٹنڈنٹ پولیس شیلندرا مشرا نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ دھماکہ میں کئی بھارتی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔