مقبوضہ کشمیر ، مجائدین کا فوجی چھاؤنی پر حملہ اور بم دھماکہ ، ایک بھارتی فوجی جہنم واصل ، ایک شہری ہلاک ، متعدد افراد زخمی

پیر مئی 15:30

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں فوجی چھاؤنی پر مجاہدین کے حملے اور بم دھماکے میں ایک بھارتی فوجی اور ا یک عام شہری ہلاک جبکہ تین فوجی زخمی ہو گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع پلوامہ میں مجائدین نے ایک فوجی چھاؤنی پر اچانک حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی جہنم واصل ہو گیا۔ اس موقع پر بھارتی فوجیوں اور مجاہدین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا فائرنگ کے تبادلے میں ایک عام شہری مارا گیا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء شوپیاں سے ملحقہ علاقے میں بھارتی فوج کی گاڑی کو بم دھماکہ کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین بھارتی فوجی زخمی ہو گئے ۔ دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ۔ دوسری جانب شوپیاں میں ہی بھارتی فوج کے ہاتھوں زخمی نوجوان کے ہسپتال میں توڑنے کے بعد اس کی لاش ورثاء کے حوالے نہ کرنے کے خلاف بڑی تعداد میں لوگوں نے ہسپتال کے سامنے مظاہرہ کیا ۔ پرامن مظاہروں کو منتشر کرنے کے لئے بھارتی فورسز نے طاقت کا ادھادھند استعمال کرتے ہوئے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں مظاہرین زخمی ہو گئے ۔