افغانسان، سکیورٹی فورسز کا فضائی حملہ ، 11 داعش جنگجو ہلاک، متعدد زخمی

پیر 28 مئی 2018 15:30

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں گیارہ داعش جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبہ ننگرہار کے ضلع غلام داگ میں سکیورٹی فورسز نے ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں گیارہ داعش جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ حملے میں جنگجوؤں کی تین گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں ۔