مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر کو دل کا دورہ پڑنے کے فوری بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پیر مئی 15:37

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر کو دل کا دورہ پڑنے کے فوری بعد ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر کو دل کا دورہ پڑنے کے فوری بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز تارڑ کو دل کی تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی کے انتہائی نگہداشت کے شعبہ میں داخل کر لیا گیا۔ ماہر امراض دل میجر جنرل اظہر کیانی نے فوری معائنے کے بعد انجیوپلاسٹی کر کے دو سٹنٹ ڈال دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

پیر کی صبح وفاقی وزیر انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ کو اچانک سینے میں درد محسوس ہوا جس کے بعد انہیں فوری طور پر آر آئی سی راولپنڈی منتقل کیا گیا ۔ ماہر امراض دل میجر جنرل اظہر کیانی نے طبی معائنہ کے بعد بتایا کہ دل کے دو وال بند ہیں جس کے لئے ممتاز احمد تارڑ کی انجیو پلاسٹی کر کے دو سٹینٹ ڈال دیئے گئے ۔ وفاقی وزیر ممتاز احمد تارڑ کی حالت خطرے سے باہر ہے البتہ انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :