پاکستان سمیت دنیا بھر میں 31 مئی کو عالمی انسداد تمباکو دن منایا جائے گا

پیر 28 مئی 2018 15:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں 31مئی کو عالمی انسداد تمباکو دن منایا جائے گا ،ملک بھر میں انسداد تمباکو کے حوالے سے خصوصی تقریبات ،سمینارز ،علامتی واک اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ ) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ثناء اللہ گھمن نے اے پی پی سے گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ تمباکو دل کی بیماریوں کا موجب بنتا ہے ، پناہ انسداد تمباکو مہم کو تسلسل سے آگے بڑھا رہا ہے ،31مئی کو نیشنل پریس (کیمپ آفس راولپنڈی ) کے باہر پناہ کے زیر اہتمام انسداد تمباکو علامتی واک ہوگی۔

متعلقہ عنوان :