اپریل میں خام کاٹن اورسوتی دھاگہ کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ

پیر 28 مئی 2018 15:45

اپریل میں خام کاٹن اورسوتی دھاگہ کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) ماہ اپریل میں خام کاٹن اورسوتی دھاگہ کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد وشمارکے مطابق اپریل کے مہینے میں خام کاٹن کی برآمدات میں 31.97فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس ماہ کے دوران پاکستان نے خام کاٹن کی برآمدات سے 56.571ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 31.97فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال اپریل کے مہینے میں پاکستان نے خام کاٹن کی برآمدات سے 42.866ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایا تھا۔اعداد وشمارکے مطابق اس عرصہ میں سوتی دھاگہ کی برآمدات سے پاکستان نے 1.117ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 7.20فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے سوتی دھاگہ کی برآمدات سے 1.042ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :