گذشتہ ماہ نیٹ وئیر کی برآمدات میں 23.26فیصد اضافہ ریکارڈ

پیر 28 مئی 2018 15:50

گذشتہ ماہ نیٹ وئیر کی برآمدات میں 23.26فیصد اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) ماہ اپریل میں نیٹ وئیر کی برآمدات میں 23.26فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق اپریل 2018میں پاکستان نے نیٹ وئیرکی برآمدات سے 203.584ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 23.26فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان کو نیٹ وئیرکی برآمدات سے 186.170ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔