گزشتہ 24گھنٹوں پنجاب بھرمیں823ٹریفک حادثات ،4 ا فراد جاںبحق،986زخمی

پیر 28 مئی 2018 15:50

لاہور۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی823 مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں581افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں401 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی، پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات4 افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 437ڈرائیوز، 20سے کم عمر ڈرائیورز ، 29 مسافر اور 549 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ، اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ227ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت263متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد81حادثات میں98متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان55حادثات میں64متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل823 متاثرین میں814 مرد اور 172خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوںمیں148فراد کی اوسط عمر 18سال سے کم اور558 افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ280زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے، ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں673موٹر سائیکلز،120آٹو رکشے،90موٹر کاریں،12مسافربسیں،41وین،27ٹرک اور94دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔