لارڈز ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ،

پاکستانی کپتان سرفراز احمد 60 دیگر کھلاڑی 30، 30 فیصد میچ فیس سے محروم

پیر مئی 15:50

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ کی بناء پر پاکستانی ٹیم کو جرمانہ عائد کر دیا، کپتان سرفراز احمد 60 فیصد جبکہ دیگر کھلاڑی 30، 30 میچ فیس سے محروم ہو گئے۔ گرین شرٹس نے انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں 9 وکٹوں سے شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں مقررہ وقت سے تین اوور شارٹ کئے جس کی وجہ سے میچ ریفریز نے پوری ٹیم پر جرمانہ عائد کیا، کپتان سرفراز احمد پر میچ فیس کا 60 فیصد جبکہ دیگر کھلاڑیوں پر 30، 30 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے، اگر 12 ماہ کے دوران پاکستانی ٹیم نے دوبارہ سلو اوور ریٹ کیا تو کپتان سرفراز احمد کو معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :