جوش ہیزلووڈ فٹنس مسائل کے باعث دورہ انگلینڈ سے باہر،

آل رائونڈر مائیکل نیسر کو پہلی بار سکواڈ میں طلب کر لیا گیا

پیر مئی 15:50

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) آسٹریلوی فاسٹ بائولر جوش ہیزلووڈ فٹنس مسائل کے باعث دورہ انگلینڈ سے باہر ہو گئے، ہیزلووڈ انگلینڈ کے خلاف شیڈول سیریز سے باہر ہونے والے تیسرے آسٹریلوی فاسٹ بائولر ہیں، کینگروز کو فاسٹ بائولرز مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کی بھی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، دونوں کھلاڑی بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں، ہیزلووڈ کی جگہ کوئنزلینڈ فاسٹ بائولر مائیکل نیسر کو پہلی مرتبہ سکواڈ میں طلب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ٹیم آئندہ ماہ دورہ انگلینڈ کے دوران پانچ ایک روزہ اور واحد ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹیم فزیو ڈیوڈ بیکلے نے طبی معائنے کے بعد ہیزلووڈ کو مزید آرام کا مشورہ دیا اسلئے وہ دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، ان کی جگہ مائیکل نیسر کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :