پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ملک کی مجموعی آبادی کے نصف کی حد عبور کر گئی ،

حتمی ووٹرز فہرست میں تقریباً 44 فیصد ووٹرز 35 سال کی عمر تک کے نوجوان شامل 18 سے 25 سال تک کے نوجوانوں کی تعداد کل ووٹرز میں 16.46 فیصد، خواتین ووٹرز کی تعداد 44.10 فیصد ، مرد ووٹرز کی تعداد 55.89 فیصد ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان

پیر 28 مئی 2018 16:09

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ملک کی مجموعی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ملک کی مجموعی آبادی کے نصف کی حد عبور کر گئی ہے ،حتمی ووٹرز فہرست میں تقریباً 44 فیصد ووٹرز 35 سال کی عمر تک کے نوجوان ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی رجسٹرڈ ووٹرز کی حتمی فہرست کے مطابق 18 سے 25 سال تک کے نوجوانوں کی تعداد کل ووٹرز میں 16.46 فیصد، 26 سے 35 سال تک کے افراد 27.36 فیصد، 36 سے 45 سال تک کے افراد 21.22 فیصد، 46 سے 55 سال تک کے افراد 15.22 فیصد، 56 سے 66 سال تک کے افراد کی تعداد9.70 فیصد اور 66 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 10.02 فیصد ہے۔

مجموعی ووٹرز میں خواتین ووٹرز کی تعداد 44.10 فیصد جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 55.89 فیصد ہے۔ خواتین ووٹرز میں ماضی کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے۔