Live Updates

چیف جسٹس (ر) ناصرالملک کی نطور نگران وزیر اعظم نامزدگی خوش آئند ہے، چوہدری محمد اشفاق

جسٹس (ر) ناصرالملک بطور چیف جسٹس، بطور جج اور بطور چیف الیکشن کمشنر انتہائی اچھی شہرت کے حامل رہے ہیں امید ہے کہ وہ صاف، شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں گے

پیر 28 مئی 2018 16:09

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس پریزیڈنٹ چوہدری محمد اشفاق نے چیف جسٹس (ر) ناصرالملک کو ملک کا نگران وزیر اعظم نامزد ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے بیان میں چوہدری محمد اشفاق نے کہا کہ چیف جسٹس (ر) ناصرالملک کے نام پر حکومت اور اپوزیشن کا اتفاق رائے خوش آئند ہے اور امید ہے کہ وہ بطور نگران وزیراعظم صاف، شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے کی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر) ناصرالملک بطور چیف جسٹس، بطور جج اور بطور چیف الیکشن کمشنر انتہائی اچھی شہرت کے حامل رہے ہیں اور ان کا کیریئر انتہائی شاندار رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف امید کرتی ہے کہ وہ بطور نگران وزیر اعظم بھی اپنی اعلیٰ روایات برقرار رکھیں گے اور ان توقعات پر پورا اتریں گے جو ملک کی تمام سیاسی جماعتوں اور عوام نے ان سے وابستہ کی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات