بقایاجات کی وصولی کے لئے پیسکوکارروائی ،کئی علاقوں کی بجلی منقطع کر دی

پیر 28 مئی 2018 16:09

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) پسکوبقایاجات کی وصولی کے لئے کارروائی کے تحت ایس ڈی اوپسکوشنکیاری 2 سب ڈویژن کی ٹیموں نے گزشتہ روز تقریبا 22 لاکھ روپوں کی عدم ادائیگی پر دوسم,نمبردارہ,کنڈبالا اوربالی منگ کے علاقوں کو ایچ ٹی کاٹ کر بجلی کی فراہمی منقطع کردی گئی ․واضح رہے کہ ان علاقوں میں تقریبا 5 سال سے بجلی بلوں کی ادائیگی نہیں کررہے جبکہ کنڈوں کی بہتات ہے اوربجلی کا ناجائز استعمال بھی زوروں پر ہی․جس پر ان علاقوں کو بجلی کی فراہمی منقطع کی گئی․تاہم ضلعی ناظم مانسہرہ کی مداخلت پر فیصلہ کیا گیا کہ بقایاجات کی وصولی کے لئے طریقہ کارطے کرنے کے لئے جرگہ تشکیل دیا جائے گا تاکہ معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کیا جاسکے اور پسکو کو ادائیگی کا طریقہ کار وضح کرکے بقایاجات جمع کرادئیے جائیں․ضلعی ناظم مانسہرہ کی مداخلت اور بقایاجات کی وصولی کے لئے جرگہ تشکیل دینے کے فیصلہ کے بعد پسکو ٹیمیں جب گزشتہ روز بجلی فراہمی کی بحالی کے لئے پہنچیں تو ان پر فائرنگ کی گئی تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مذکورہ علاقوں کی بجلی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر پہلے بھی منقطع کی گئی لیکن بقایاجات کی ادائیگی کرنے کی یقین دہانی پربحال کی گئی ۔تاہم انہوں نے کبھی بھی اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کی۔اب بھی جب تک ادائیگی کا طریقہ کار وضح کرکے ادائیگی نہیں کی جاتی پسکوان ناددہندہ گان کی بجلی بحال نہیں کرے گا۔