خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی مردان میں کارروائیوں کا خیرمقدم

پیر 28 مئی 2018 16:09

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی مردان میں کارکر دگی قابل تحسین ہے 2 ماہ میں اتھارٹی نے مردان کے بڑے ‘ چھوٹے ہوٹلز‘ بیکریوں‘ گوشت فروخت کرنے والوں سمیت دیگر چیزیں فروخت کرنے والوں کی چیکنگ کی اورعوام کو غیر معیاری چیزیں فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی۔ان خیالات کا اظہار زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین محمد پرویز نے اپنی ایک اخباری بیان کے زریعے کیا انہوں نے خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن ذیشان محسود،اسٹنٹ ڈائر یکٹر رخسارعلی،فوڈ سیفٹی آفیسر رقیہ نواز،وقاص محمود اور شفیق خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہاکہ انہوں نے مردان میں ملاوٹ شدہ اورناقص اشیاء خوردنوش کی تیاری کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے مضر صحت ٹیکسٹائیل کلرزاور زائد المیعاد تیل سے مٹھائی ر بسکٹ تیار کرنے پر4 معروف بیکر یوں کے علاوہ غیر میعاری مشروبات کی فیکٹریاں اور مضر صحت قیمہ فروشوں کی دکانات سیل کر کے مردان کے لوگوں پر بڑا احسان کردیا ہے فوڈ اتھارٹی نے ہمیںگھر کی بنی اشیاء خوردونوش کے استعمال کو ترجیح اور بیماریوں سے بچنے کی ترغیب د ی۔

(جاری ہے)

انہوں نے خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی مردان کی ٹیم سے توقع رکھی کہ آئند ہ بھی اس طرح کاروائی جاری رکھیں گے اور مردان کے لوگوں کو بیماریوں سے محفوط رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :