بھارت آبی دہشتگردی پر اتر آیا ہے،

مسئلہ اقوام متحدہ کونسل اور عالمی عدالت میں اٹھانا چاہیے، رابعہ ستار

پیر 28 مئی 2018 16:09

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کی خاتون رہنما رابعہ ستار نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے اورسندھ طاس معاہدے کوختم کرنے کی کوشش عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت اب آبی دہشتگردی پر اتر آیا ہے پاکستان کو یہ مسئلہ اقوام متحدہ کونسل اور عالمی عدالت میں اٹھانا چاہیے۔

(جاری ہے)

رابعہ ستار نے کہا کہ صرف اقتصادی راہداری پر ہی نہیں بلکہ چین کے ساتھ پانی کے معاملے پر بھی بات کرنی چاہیے ۔ بھارت کے دریاؤں میں پانی چین سے آتا ہے ، چین سے کشمیر کے راستے بڑی نہر نکال کر پاکستان میں پانی کا مسئلہ حل کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے جنگی جنون اور سندھ طاس معاہدے کے معاملے پر حکومت آل پارٹیز کانفرنس بلائے اور اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے عالمی عدالت میں بھی اٹھائے ،