گورنرخیبرپختونخواکے زیرصدارت ہزارہ یونیورسٹی کے سینٹ کا اجلاس،

بجٹ کی منظوری

پیر 28 مئی 2018 16:12

گورنرخیبرپختونخواکے زیرصدارت ہزارہ یونیورسٹی کے سینٹ کا اجلاس،
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے پیر کے روز گورنرہاؤس پشاور میںہزارہ یونیورسٹی کے سینٹ کی13 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے یونیورسٹی کیلئے مالی سال 2017-18 کے نظرثانی شدہ بجٹ اورسال2018-19 کے بجٹ کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنرمنیراعظم،ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ،ایڈیشنل سیکرٹری ہائرایجوکیشن اور سینٹ کے دیگر متعلقہ اراکین نے شرکت کی۔

اس موقع پر اجلاس کو یونیورسٹی کی کارکردگی اوربجٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بجٹ اوردیگر امورکاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنراقبال ظفرجھگڑا نے اعلی تعلیم کے فروغ میں یونیورسٹیوں کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے معیاری تحقیقی تعلیمی سرگرمیوں پرتوجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت پرزوردیا اور کہاکہ اعلی تعلیمی ادارے اقوام کی معاشی زندگی سنوارنے اور نت نئی ایجادات متعارف کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :