متروکہ وقف املاک بورڈکا 319 واں اجلاس ،محکمہ کے بجٹ 2018-19 ،دیگر ایجنڈا آئیٹم کی منظوری دی گئی

اجلاس میں چاروں صوبوں اور ڈویثرن سے بورڈ ممبران کی شرکت ، بورڈ کی آمدنی و اخراجات ،کارکرگی اور دیگر انتظام و انصرام کے حوالے سے ایجنڈا آئٹم پیش کیے گئے

پیر 28 مئی 2018 16:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) متروکہ وقف املاک بورڈکا 319 واں اجلاس وزارت مذہبی امور کے جوائنٹ سیکرٹری طاہر احسان کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میںمحکمہ کے بجٹ 2018-19 اور دیگر ایجنڈا آئیٹم کی منظوری دی گئی ۔ بورڈ کی آمدنی و اخراجات ،کارکرگی اور دیگر انتظام و انصرام کے حوالے سے ایجنڈا آئٹم پیش کیئے گئے ۔اجلاس میں چاروں صوبوں اور ڈویثرن سے بورڈ ممبران نے شرکت کی اسکے علاوہ سیکرٹری بورڈ محمد طارق ،کنٹرولر اکائونٹس اختر چانڈیو ،اکانٹس آفیسر محمد بوٹا ،پی آر او عامر حسین ہاشمی، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان ،یاسر اصغر مونگا ،و دیگر افسران اجلاس میں موجود تھے ۔

سیکرٹری محمد طارق نے بورڈ کو معاملات بارے آگاہ کیا انہوںنے بورڈ نے بتایا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ خسارہ سے نکل کر ایک منافع بخش ادارہ بن گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہم بہترین انداز میں اقلیتوں کی خدمت مندروں گورو دوارہ اور املاک کی حفاظت کر رہے ہیں ۔ ہم نے بیساکھی میلہ پربھارت سے آنے والے یاتریوں کی بہترین انداز میں مہمان نواز ی کی ۔یہی وجہ ہے کہ سکھ یاتریوں نے واہگہ بارڈر پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔

کنٹرولر اکائوٹنس اختر چانڈیو نے بورڈ کے بجٹ 2018-19اوریوائز ڈ بجٹ 2017-18 بورڈ کے سامنے منظوری کے لیے پیش کیا جس کی بعد ازاں بورڈ نے منظوری دی ۔انہوںنے بورڈ کو بتایا کہ اس مرتبہ بورڈ کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور اخراجات میں کمی آئی ہے جبکہ اس سال آمدن کے ذرائع بڑھے ہیں رواں سال کئی پراجیکٹ کی تکمیل سے ذرائع آمدن میں مزید اضافہ ہوگا ۔

کنٹرولر اکائونٹس اختر خان چانڈیو نے بورڈ کی آمدنی اخراجات ،جانکی دیوی ہسپتال اور ایجوکیشن ونگ کے حوالے سے آگا ہ کیا گیا ۔ اجلاس میں پیش کیے جانے والا ایجنڈ ا آئیٹم میں سے کئی ایجنڈا آئیٹم بورڈ نے کثرت رائے سے منظور کیے ۔بورڈ ممبران نے کنٹرولر آف آکائونٹس اختر چانڈیو کی خدمات اور کارکردگی کو خوب الفاظ میں سراہا ۔ سیکرٹری بورڈ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ متروکہ وقف املاک بورڈنے گزشتہ سال مختص بجٹ کی رقم بہتر انداز میں اقلیتوں کے مندروں اور گووروداواروں کی تزئین و آرائش پر خرچ کی ۔بورڈ کے بہت سے کمرشل اور ترقیاتی پراجیکٹ زیر تکمیل ہیں جن کی تکمیل سے رواں سال بورڈ کی آمدن میں مزید اضافہ ہو جائے گا ۔