کراچی،نذیر بھنگورا نقیب قتل کیس میں نئے پراسیکیوٹر مقرر

پیر 28 مئی 2018 16:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) کراچی کی انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیرکونقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملزم رائو انوار کو بغیر ہتھکڑی عدالت میں لایا گیا۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت کے موقع پر محکمہ قانون سندھ نے نذیر بھنگورا کو نیا پراسیکیوٹر اور مدعی مقدمہ اور نقیب کے والد نے ندیم ایڈووکیٹ کواٹارنی مقرر کر دیا۔دوسران سماعت مدعی خان محمد نے موقف اختیار کیا کہ ہر سماعت پر اس کا وزیرستان سے آنا ممکن نہیں،لہذا اس کی جگہ اب ندیم خان سماعت میں پیش ہوا کریں گے۔