ماجو کے سیمسٹر اسپرنگ ۔2018 کے فائنل امتحانات شروع ہوگئے

پیر 28 مئی 2018 16:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے سیمسٹر اسپرنگ ۔۸۱۰۲کے انڈر گریجویٹ،گریجویٹ،پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگراموں کے طلبہ کے فائینل امتحانات پیر کے روز شروع ہوگئے جو اگلے ماہ کی بارہ تاریخ تک جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے ایک ترجمان کے مطابق صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے امتحانات کے امور کی نگرانی کے لئے تمام ایسوسی ایٹ ڈینز، شعبہ جاتی سربراہان، ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمک اور کنٹرولر آف ایگزامینیشن پر مشتمل ایک کمیٹی بنادی ہے۔واضح رہے کہ ان امتحانات میں صبح، شام اور ہفتہ وار تعلیم حاصل کرنے والے تمام طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔