ْعوامی فلاح و بہبود پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور و مرکز ہے، سردار مہتاب احمد خان

پیر 28 مئی 2018 16:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و یو سی 41 اسلام آباد سے چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور و مرکز ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) عوامی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے، ہر دور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مخالفت پہلے سے زیادہ کی گئی لیکن پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عوامی امنگوں کو اپنے ہر دور میں اپنی مضبوط اور عوام دوست پالیسیوں کے ذریعے ملک و قوم کو فروغ دیا جس بناء پر پاکستان مسلم لیگ (ن) عوامی امنگوں کی ترجمان بن چکی ہے اور عوام کی دھڑکن پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے ساتھ دھڑکتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں پاکستانی عوام ان سے محبت کرتی ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن)2018ء کا الیکشن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جیتے گی، عوام کے مسائل حل کرنا مسلم لیگ (ن) کے منشور میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما سردار مہتاب احمد خان نے مزید کہا کہ قائد نواز شریف کی مثبت پالیسیوں سے توانائی بحران ختم ہوا، دہشت گردی کو کنٹرول کیا گیا، عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے بڑے بڑے منصوبے شروع کئے گئے، پاکستان کو سی پیک منصوبہ دیا، اس منصوبہ سے پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہو گا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)2018ء کا الیکشن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر لڑے گی۔