اوورسیز پاکستانی کی 40 لاکھ روپے مالیت کی جائیداد چچازاد بھائیوں کے قبضہ سے واگزار

پیر 28 مئی 2018 16:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) سعودی عرب میں مقیم سمندر پار پاکستانی کو اوورسیز پاکستانیز کمیشن(اوپی سی)پنجاب کی مدد سے اپنی 40لاکھ روپے مالیت کی جائیداد کا قبضہ واپس مل گیا ہے۔

(جاری ہے)

وائس چیئرپرسن او پی سی سینیٹر شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی نے بتایا کہ اسلم پرویز نے کمیشن کو شکایت درج کروائی کہ ان کے چک 255 بوریوالہ ضلع وہاڑی میںواقع 3مرلے کے مکان اور 5 مرلے کے احاطے پرا ن کے چچازاد بھائیوں نے زبردستی قبضہ کر لیا ہے، جن کو واگزار کرایا جائے۔یہ شکایت ڈسٹرکٹ اوورسیزپاکستانیز کمیٹی ضلع وہاڑی کو بجھوائی گئی جس کے ارکان کی کاوشوں سے مکان اور احاطہ قابضین سے چھڑوا کر مالک کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :