جمہوریت کے تسلسل سے ہی ملک میں امن واستحکام آئیگا‘عزیز الرحمن چن

پیر 28 مئی 2018 16:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ اتفاق رائے سے نگران وزیر اعظم کے کی نامزدگی خوش آئند ہے جمہوریت کے تسلسل سے ہی ملک میں امن واستحکام آئیگا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت کی 5 سالہ مدت پوری ہونے پر خوش آئند ہے جمہوریت کے تسلسل کے لئے پیپلز پارٹی نے جو کردار ادا کیا وہ تاریخی ہے سابق صدر آصف علی زرداری کی مفاہمت کی سیاست، دانشمندی اور مدبرانہ حکمت عملی کی وجہ سے آج ملک میں دوسری دفعہ کوئی جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرنے جا رہی ہے۔

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا راز جمہوریت میں پنہاں ہے۔ پارلیمانی جمہوریت پاکستان کی سیاست کی اساس ہے۔ عام انتخابات مکمل طور پر آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے پاکستان میں جمہوریت کی بقا اور استحکام کے لئے تمام سیاسی جماعتیں کردار ادا کریں۔