Live Updates

مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے ‘ڈاکٹر شاہد صدیق

عالم برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کا نوٹس لے

پیر 28 مئی 2018 16:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ مقبو ضہ کشمیر کی صور تحا ل پر پاکستانی حکمران صر ف مذ متی بیان اور قرار داد سے آ گے بڑ ھ کر عا لمی دنیا میں اور اقوام متحدہ میں مو ثر آواز بلند کر کے بھار تی جارحیت کو بے نقا ب کریں ،بھارت کی ہٹ دھرمی سے خطے کا امن شدید متاثر ہورہا ہے ۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پی پی 167میں افطار پار ٹی میں خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،کشمیری عوام پر بھارت کی فوج نے ظلم کے تمام پہاڑ توڑ دیے ہیں کشمیر ی عوام پر ہونے والے ظلم و زیادتی پر عالمی برادری نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہی انہو ں نے کہاکہ بھارت نے کشمیر پر 70 سالوں سے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور بھارتی فوج کشمیر ی عوام کا قتل عام کر رہی ہے عالم برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کا نوٹس لے اور کشمیریوں کوا ن کی امنگوں کے مطابق آزادی دلوائے ۔تحریک انصاف کشمیری عوام کی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات