لارڈز ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم کو جرمانہ

کپتان سرفراز احمد کو میچ فیس کا 60فیصد ،باقی کھلاڑیوں کو 30،30فیصد جرمانہ کیا گیا

پیر 28 مئی 2018 16:26

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) لارڈز ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی کپتان اور کھلاڑیوں کو جرمانہ کر دیا گیا ، کپتان سرفراز احمد کو میچ فیس کا 60فیصد جبکہ باقی کھلاڑیوں کو 30،30فیصد جرمانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے میچ ریفری جیف کرو نے آن فیلڈ امپائرز پال رائفل، راڈ ٹکر اور فورتھ امپائر روب بیلی کی جانب سے سرفراز الیون پر مقررہ وقت میں 3اوورز کم کروانے پر جرمانہ کی سزا سنائی، آئی سی سی قوانین کے مطابق سلو اوور ریٹ پر ٹیم کے ہر کھلاڑی کو فی اوور 10،10فیصد جبکہ کپتان کو ڈبل جرمانہ کیا جاتا ہے۔

اگر پاکستان ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں 12ماہ کے دوران دوبارہ سلو اوور ریٹ کی مرتکب قرار پائی تو کپتان کو ایک میچ میں معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سرفراز احمد نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کر لیا۔

متعلقہ عنوان :