مصر میں معروف سرگرم کارکن حازم عبدالعظیم کو گرفتار کر لیا گیا

جعلی خبریں پھیلانے اور غیر قانونی تنظیموں سے روابط کے الزامات عائد

پیر 28 مئی 2018 16:26

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) مصر میں معروف سرگرم کارکن حازم عبدالعظیم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق عبدالعظیم کو قاہرہ کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

ان پر جعلی خبریں پھیلانے اور غیر قانونی تنظیموں سے روابط کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ عبدالعظیم نے چار سال قبل موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی کے حق میں مہم چلائی تھی تاہم بعد ازاں وہ السیسی کے بڑے ناقد بن گئے تھے۔ انہوں نے صدر کی حمایت کو اپنی ایک بڑی غلطی بھی قرار دیا تھا۔ وہ سابق صدر حسنی مبارک کے دور میں مواصلات کے نائب وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :