شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے ایرانی صدر اگلے ماہ چین آئیں گے

پیر 28 مئی 2018 16:26

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) ایرانی صدر حسن روحانی اگلے ماہ چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے کہاکہ صدر روحانی اگلے ماہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ چین کا ایک سرکاری دورہ بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ اجلاس جون کے دوسرے ہفتے میں ہو گا ۔حسن روحانی ایک ایسے موقع پر چین جائیں گے، جب عالمی طاقتیں امریکی انخلائ کے بعد ایرانی جوہری معاہدے کو بچانے کی کوششوں میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :