شام تخفیف اسلحہ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کا صدر ملک بن گیا

پیر مئی 16:26

شام تخفیف اسلحہ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کا صدر ملک بن گیا
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) شام تخفیف اسلحہ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کا صدر ملک بن گیا ہے۔ میڈیارپورٹس میں بتایاگیاکہ اقوام متحدہ کے مطابق شامی صدر بشارلاسد کا ایک نمائندہ اگلے چار ہفتوں تک جنگی ہتھیاروں کے خاتمے کے اس واحد مستقل ادارے کی سربراہی کرے گا۔

(جاری ہے)

شامی حکومت پر اپنے ہی ملک میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام ہے، جسے وہ مسترد کرتی ہے۔ شام کو یہ صدارت دیے جانے پر شدید احتجاج بھی کیا گیا ۔ اقوام متحدہ کے ادارے ’کانفرنس آن ڈِس آرمامنٹ‘ کا دفتر جنیوا میں قائم ہے۔