ملکی صورتحال کے پیش نطرنگران وزیر اعظم کسی ماہرمعاشیات کو تعینات کرنا چاہیے تھا ،اعجازالحق

حکومت پیپلزپارٹی کے علاوہ ملکی اہم معاملات پر دیگر جماعتوں سے مشاروت نہیں کرتی

پیر 28 مئی 2018 16:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ بہتر ہوتا کے ملکی اقتصادی صورتحال کو بھانپتے ہوئے کسی ماہر معاشیات کو نگران وزیر اعظم منتخب کیا جاتا لیکن حکومت تو پیپلزپارٹی کے علاوہ اور کسی جماعت سے مشاورت ہی نہیں کرتی تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اعجازالحق نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے عمل میں ہمیشہ فقدان رہا ہے حکومت نے پیپلزپارٹی کے علاوہ دیگر جماعتوں سے کسی بھی اہم ملکی معاملے پر مشاروت ہی نہیں کرتی انہوں نے کہا کہ جسٹس(ر) ناصر الملک اچھی ساکھ اور شوہرت رکھنے والے انسان ہے امید کرتے ہیں کہ ناصرالملک ملک میں ساف شفاف الیکشن کا انعقاد کرائیں گے لیکن کیا یہ بہتر ہوتا کہ اگر ملکی صورتحال کو بھانپتے ہوئے نگران وزیراعظم کسی اکنانمیسٹ کو بنایا جاتا لیکن پاکستان کیلئے 55دن بہت اہمیت کے حامل ہیں