جسٹس (ر) ناصر الملک کا ماضی بے داغ، شفاف الیکشن کے انعقاد پر ان پر اعتماد کیا جا سکتا ہے ، صاحبزادہ طارق اللہ

پیر مئی 16:36

جسٹس (ر) ناصر الملک کا ماضی بے داغ، شفاف الیکشن کے انعقاد پر ان پر اعتماد ..
ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) جماعت اسلامی کی پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے جسٹس (ر)ناصرالملک کو بطور نگران وزیر اعظم قبول کرتے ہوئے مبارکباد پیش کیا ہے تفصیلات کے مطابق پیر کے روز قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کی پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ ناصرالملک2018میں صاف اور شفاف انتخابات کرانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے کیونکہ ان کا ماضی بے داغ ہے اور پوری قوم سمیت تمام جماعتیں ان پر اعتماد کرسکتی ہیں