نئے ایئرپورٹ پر ورثا ء کو نعشیں حوالے کرنے میں تاخیر

پی آئی اے اس معاملے کا سراغ لگائے گی ، رپورٹ

پیر 28 مئی 2018 16:36

نئے ایئرپورٹ پر ورثا ء کو نعشیں حوالے کرنے میں تاخیر
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی ای) نئے ایئرپورٹ پر ورثاء کو نعشیں حوالے کرنے کے معاملے میں تاخیر کا سراغ لگائے گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے نے ورثاء کو نعشیں حوالے کرنے کے معاملے میں تاخیر کا سراغ لگانے کے لئے اور اس معاملے پر تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ۔ گزشتہ روز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ( پی آئی ای) پر 14 نعشیں آئیں جو کہ پی آئی اے کی چار فلائٹوں کے ذریعے آئیں ۔

ان میں سے ایک ( پی کے 702) مانچسٹر سے ،2 نعشیں ( پی کے 785) ، 3 نعشیں ریاض سے ( پی کے 754) 6 نعشیں اور کراچی سے ایک فلائٹ 2 نعشیں لے کر ایئرپورٹ پر دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد لینڈ ہوئیں ۔ نعشیں کھلے آسمان تلے تپتی دھوپ مین ٹرانسپورٹ کی سہولت موجود نہ ہونے کی وجہ سے کئی گھنٹ’ پڑی رہیں ۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے دو ٹریکٹر جو کہ تابوتوں کو لے کر جاتے ہیں وہ دونوں خراب تھے نجی ایئرلائنز نے مدد کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں بھی اس مصیبت کا سامنا کرنا پڑا ۔

ورثاء جو کہ نعشیں لینے کے لئے ایئرپورٹ پر آئے تھے تابوتوں کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر لے گئے کیونکہ ایئرپورٹ کے عملے کو ایسی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تربیت حاصل نہیں تھی۔ نعشیں حوالے کرنے کے معاملے میں تاخیر کے باعث ورثاء نے احتجاج کیا ۔ پی آئی اے کے ترجمان مسعود تاجور نے ہوائی اڈے پر بھیڑ کو تاخیر کی وجہ بتایا ۔ ۔