اربوں روپے کے سیف سٹی منصوبے کی اصلیت سامنے آگئی

بجلی کی چند گھنٹے بندش سے سیف سٹی کیمروں کا آٹومیٹک مانیٹرنگ سسٹم فیل

پیر 28 مئی 2018 16:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) اربوں روپے کے سیف سٹی منصوبے کی اصلیت کھل کر سامنے آگئی،بجلی کی چند گھنٹے بندش سے سیف سٹی کیمروں کا آٹومیٹک مانیٹرنگ سسٹم جواب دے گیا ،شہر کے مختلف مقامات پر نصب سیف سٹی کیمروں کو اب مینوئل آپریٹ کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شہر میں داخل ہونے والی کسی بھی مشکوک گاڑی کی لوکیشن کے لئے 12 گھنٹے کا وقت درکار ہیں جبکہ مختلف پوائنٹس پر نصب 1900 میں صرف 1200 کیمرے آپریشنل ہیں ،700 کیمرے اب کارآمد نہیں رہے۔

نادرا بھی کیمروں کی تکنیکی خرابی دور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔اس حوالے سے وفاقی پولیس کی جانب سے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ 700 نہیں بلکہ 150 کیمرے تکنیکی خرابی کے باعث کام نہیں کررہے،سیف سٹی منصوبے میں 300 سافٹ وئیر ہیں، جس میں سے صرف گاڑیوں کی آٹو میٹک نشاندہی کرنے والا سافٹ وئیر کام نہیں کررہا جبکہ پولیس کا مؤقف ہے کہ تکنیکی یا فنی خرابی دور کرنا نادرا کا کام ہے اور انہیں آگاہ کیا جاچکا ہی

متعلقہ عنوان :