لاہور،کچہری میں مخالفین کی فائرنگ ملزم قتل

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا

پیر مئی 16:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) ضلع کچہری میں پیشی پرآئے ملزم پر مخالفین نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر ڈالا جبکہ پولیس نے فائرنگ کر نے والے ملزم کو موقع واردات سے گرفتار کر لیا ہے بتایاگیا ہے کہ قتل کے مقدمے میں ملوث اسلم عرف اچھو کوگزشتہ روز پیشی کیلئے جیل سے ضلع کچہری لایا گیا تھا کہ قاسم رضا نے فائرنگ کر کے اسلم عرف اچھو کو قتل کر دیا قتل کی واردات کے بعدپولیس نے قاسم رضا کو موقع واردات سے گرفتار کر لیا پولیس نے ملزم اسلم عرف اچھو کی لاش کو ہتھکڑ ی سمیت گاڑی میں ڈال کر مردہ خانے منتقل کر دیا جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آئی جی پولیس پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز نے سی سی پی او لاہور امین وینس سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسلم عرف اچھوکی دیرینہ دشمنیاں پہلے بھی تھیں اور وہ قتل کی بہت ساری وارداتوں میں ملوث تھا اور گزشتہ دو ماہ قبل ایم این اے افضل کھوکھر کے بھتیجے عمران شفیع کے قتل میں بھی اسلم عرف اچھو ملوث ہے جسے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کے سرحدی علاقے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد اس کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اس کیخلاف کیس کی سماعت جاری تھی پولیس نے ملزم قاسم رضا کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔